ملتان؛ غیر قانونی ایل پی جی سلنڈر گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن  ،29 افراد گرفتار،45 گاڑیاں تھانہ بند

5

ملتان، 08 مارچ(اے پی پی ): ضلعی انتظامیہ کیجانب سے غیر قانونی ایل پی جی سلنڈر  کی حامل کمرشل گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری  ہے۔غیر قانونی سلنڈرز کے استعمال پر 29 افراد  کو گرفتار کرکے 45 گاڑیاں تھانہ بند کردی گئی ہیں۔

اس حوالے سے سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن نے کہا کہ مختلف علاقوں میں کارروائیاں عمل میں لائی گئی ہیں ،21 گاڑیوں کے چالان کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  ایک ہفتے میں 75 مقدمات درج کرکے 74 گاڑیاں بند کی گئی ہیں۔

 سیکرٹری آر ٹی اے نے مزید کہا کہ 53 گاڑیوں کے چالان کرکے 73 گاڑی ڈرائیور و مالکان بھی پکڑے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر کے حکم پر غیر قانونی روٹس کے خلاف بھی کارروائی جاری ہے اور اوورلوڈنگ اور کرایوں کی چیکنگ کیلئے خصوصی سکواڈ بھی تشکیل دیا گیا ہے۔