ملتان،16 مارچ (اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے ماہ رمضان المبارک میں گراں فروشی روکنے کیلئے کریک ڈاون کا آغاز کردیا ہے اس سلسلے میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں نکل پڑے۔اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے لاکھوں روپے کے جرمانے عائد کئے جبکہ سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن نے دو گراں فروش جیل بھیج دیے اور 2 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔
ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر غلہ و سبزی منڈیوں سمیت دکانوں پر سخت مانیٹرنگ بھی شروع کردی گئی ہے ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف گھیرا تنگ کیاجائے گا ۔