ملتان، 08 مارچ ( اےپی پی): کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے ریونیو افسران کو ریکوری اہداف حاصل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ
ملکیتی انتقال،آبیانہ اور واٹر ریٹ،سرکاری واجبات کی ریکوری میں تیزی لائ جائے۔ ملکیتی انتقال،اسٹامپ ڈیوٹی کے واجبات بھی کلئیر کئے جائیں۔ان خیالات کا اظہار کمشنر انجینئر عامر خٹک نے ڈویژن کے ریونیو جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ انسداد تجاوزات کارروائیاں تیز کرکے سرکاری اراضی واگزار کروائیں۔ریونیو افسران مواضعات کو آن لائن کرکے لینڈ ریکارڈ سنٹرز پر اپ لوڈ کریں۔ عامر خٹک نے کہا کہ کرپشن برداشت نہیں،کرپٹ مافیا کو عبرت کا نشان بنادوں گا۔ععوام کیلئے فرد ملکیت اور وراثت کے حصول کا عمل سہل بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ ٹرانسفر ہوجانے والا پٹواری اگر ریکارڈ لے جائے تو گرفتار کروائیں۔دو پیشیوں کے بعد بھی فریقین کی غیر حاضری پر کیس فارغ کردیں ۔عادی درخواست گزاروں کی لسٹ بنائیں اور بلیک لسٹ کریں۔ رجسٹرار آفس، لینڈ ریکارڈ سنٹر میں معاملات درست کریں۔انہوں نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ جعلی رجسٹریوں، پرائیویٹ افراد کی موجودگی پائ گئ تو سخت کارروائی کروں گا۔ کمشنرعامر خٹک نے کہا کہ ریونیو افسران مواضعات کو آن لائن کرکے لینڈ ریکارڈ سنٹرز پر اپ لوڈ کریں۔اوور سیز پاکستانیوں کے مقدمات سمیت دیگرجوڈیشل کسیز کی مکمل پیروی کی جائے۔ڈی سیز، اے سیز ریونیو کے کیسز حل کرنے کیلئے باقاعدگی سے عدالتیں لگائیں۔عدالتوں میں کیسز کے جلد حل کے ساتھ انصاف کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے۔ریونیو معاملات کو بہترین انداز سے چلانا افسران کا اصل کام ہے۔