ملتان 03 مارچ ( اےپی پی): ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب کیپٹن ر ثاقب ظفر کے شہراولیاء میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کے بارے احکامات پر عملدر آمد کا آغاز کردیا گیا ۔۔ ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے اپنے انفراسٹرکچر کی برینڈنگ شروع کردی ہے اور کمپنی کے کنٹینرز، ڈسٹ بن اور ہینڈ کارٹ کو رنگ و روغن کیا جارہا ہے جبکہ شاہراہوں اور گلی کوچوں کی صفائی کے لئے بھی میگا آپریشن لانچ کردیا ہے۔ تمام مشینری اور ہیومن ریسورس کو فیلڈ میں اتار دیا گیا ہے۔ کمپنی کے سپیشل صفائی سکواڈ کو متحرک کردیا گیا ہے اور بڑی شاہراہوں کی سکریپنگ شروع کردی گئی ہے۔انتظامیہ نے ورکرز کو شہر کے داخلی راستوں، میٹرو روٹ اور اہم شاہراہوں کی صفائی کا ٹاسک دے دیا ہے۔یاد رہے کہ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ جنوبی پنجاب امین اویسی نے گزشتہ روز کمپنی انتظامیہ کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کے احکامات سے آگاہ کیا تھا