میرپورخاص:غریب خاندان کے جوڑوں کی اجتماعی شادیاں کرانے کا سلسلہ جاری

24

میرپورخاص،08 مارچ ( اے پی پی): اصفریہ پاکستان میرپورخاص کی جانب سے  کینڈا کے فلاحی ادارے ” فیفا” کے تعاون سے میرپورخاص ضلعی کے سیلاب متاثر علاقوں سے تعلق رکھنے والے غریب خاندان کے جوڑوں کی اجتماعی  شادیاں کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔ میرپورخاص کے مقامی شادی حال میں آج  شب برآت کے دن  سندھڑی،  میرواھ گورچانی،  جھڈو، نوکوٹ اور کھان سے تعلق رکھنے والے  34 غریب جوڑوں کی شادیاں کرائی گئیں۔ فی  جوڑے کو بستر، چار پائی،  الماری، سلائی مشین، دولہے دلہن کے کپڑے ، چمپلیں سمیت  80 ہزار رپئے لاگت کا سامان فی جوڑے کو دیا گیا۔ مقامی شادی ھال میں دولہے اور دلہن کے ساتھ آنے والے 400 افراد کے لیئے کھانے کا بھی بندو بست کیا گیا. نکاح کی ادائگی میں 10 نکاح خواں نے حصہ لیا۔ فیف  فاؤنڈیشن کینڈا کے تعاون سے اصغریہ پاکستان کے مقامی رھنماؤں محمد زمان لاشاری ، محبوب علی جعفری،  محمد حنیف کانیو  اور  علی حسن لاشاری نے 34 سیلاب متاثرین کے  جوڑوں کی شادیاں کرانے میں کردار ادا کیا. اس سے قبل 7 فروری 13 رجب المجرب کے موقع پر میرواھ گورچانی میں 56  سیلاب متاثرین جوڑوں کی شادیاں کرواکر کر جوڑوں کو سامان اور باراتیوں کو کھانہ بھی کھلانے کی تقریب منعقد ہوچکی تھی۔