نارووال؛ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کااجلاس، متعلقہ محکموں کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کی ہدایات

11

نارووال،31 مارچ ( اے پی پی):ڈپٹی کمشنرچوہدری محمداشرف کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کااجلاس ہوا ۔ڈپٹی کمشنر کی طرف سےتمام متعلقہ محکموں کے افسران کوڈینگی سرویلنس میں اپنی ذمہ داریاں موئژطریقے سےپوری کرنے کی ہدایات کی۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی   کہ  افسران کوانڈور،آوٹ ڈورایکٹیویزسمیت قبرستان،زیرتعمیربلڈنگز،سروس اسٹیشنز،کمرشل بلڈنگزاورہاٹ سپاٹ پرڈینگی سرویلینس کے عمل کوتیزکریں۔انہوں نے  آن لائن  پورٹل اوراینڈرائیڈ سرگرمیوں کو بھی چیک کیا۔

ڈپٹی کمشنرچوہدری محمداشرف نے سی ای او ہیلتھ نارووال کو ہدایت کی کہ ڈینگی سرویلینس کوروزانہ کی بنیادپر آپ لوڈکیاجائے اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرنویدحیدراورفوکل پرسن ڈاکٹرمحمدطارق نے ڈپٹی کمشنرنارووال کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ رواں ہفتے کے دوران محکمہ صحت کی 414انڈورٹیموں کی طرف سے65ہزار610جبکہ74آوٹ ڈور ٹیموں کی طرف سے13 ہزار965ڈینگی ایکٹویزکی گئی اس کے ساتھ ساتھ  1373ہاٹ سپاٹ کوسوفیصدچیک کیا  گیا ہے ۔