نارووال؛ ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج سیدعلی عمران نے پودالگاکرشجرکاری مہم کاافتتاح کر دیا

15

نارووال،21 مارچ(اے پی پی): ایوان عدل نارووال میں عالمی یوم جنگلات کے موقع پر محکمہ جنگلات کے زیراہتمام شجرکاری مہم کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی، ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج سیدعلی عمران نے اپنے دفترکےلان میں پودالگاکرشجرکاری مہم کاافتتاح کیا۔ایڈیشنل سیشن جج رانامحمدطارق انجم اورسینئرسول جج میڈم طاہرہ بانو نے بھی اس موقع پر پودے لگائے ۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سیدعلی عمران نے عالمی یوم جنگلات کےموقع پرپیغام دیتے ہوئےکہاکہ پودے انسانی زندگی کی بقاکے لیے ناگزیرہیں،پودے نہ صرف آلودگی کوختم کرنے ہیں بلکہ انسانی زندگی کوآکسیجن فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ماحول کوخوشگوار،خوبصورت اورتروتازہ بنانے میں اہم کرداراداکرتے ہیں۔انہوں  نے کہاکہ پودے لگاصدقہ جاریہ ہے جس نے ایک پودا لگایا گویااس نے جنت میں ایک درخت لگایا۔

سیدعلی عمران نے کہاکہ پودے لگاناہی کام نہیں بلکہ اس کی حفاظت اوردیکھ بھال کرنااصل کام ہےلہذاتناآوردرخت بننے تک پودوں کی دیکھ بھال مکمل طریقے سےکی جائے۔

ڈویژنل فارسٹ آفیسرعاشق علی اورڈی او فارسٹ آفتاب احمد نے جج سیدعلی عمران کو بتایاکہ عالمی یوم جنگلات کے موقع پر ضلع بھرمیں آج کے دن 5ہزارپودے لگائے جائیں گےاس کے علاوہ مزیدشجرکاری مہم برائے2023 کے تحت لگائے جانے والے پودوں کے بارے بریفنگ دی۔