نظام انصاف میں اصلاحات کی ضرورت ہے، غریب لوگوں کو انصاف کے حصول کیلئے کئی سال لگ جاتے ہیں، قادر مندوخیل

15

اسلام آباد۔28مارچ  (اے پی پی):پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی قادر مندوخیل نے کہا ہے کہ نظام انصاف میں اصلاحات کی ضرورت ہے، غریب لوگوں کو انصاف کے حصول کیلئے کئی سال لگ جاتے ہیں۔ منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  ذوالفقار علی بھٹو کا ریفرنس کہاں غائب ہو گیا ہے، عمران خان کی حاضری تو گیٹ پر لگائی جاتی ہے، ہمیں فیصلہ کرنا ہے کہ پارلیمنٹ ہی سپریم ہے اور قانون سازی اس کا کام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ  فریال تالپور ہسپتال داخل تھیں وہاں سے عمران نیازی نے جیل میں ڈالا۔