نوشہرہ ورکاں؛ رمضان پیکج کے تحت دس کلو آٹا کی مستحق افراد کو فراہمی جاری

16

نوشہرہ ورکاں،27 مارچ(اے پی پی): رمضان پیکج کے تحت دس کلو آٹا کی مستحق افراد کو فراہمی  جاری ہے ۔تحصیل نوشہرہ ورکاں میں ایک لاکھ 63 ہزار ، دس کلو وزن کے آٹے کے تھیلے مستحق افراد کو دیے جائیں گے۔

  تحصیل نوشہرہ ورکاں میں مستحق افراد کی تعداد 53 ہزار کے قریب ہے اور نوہزار سے زائد مستحق مرد خواتین کا تعلق بے نظیر انکم سپورٹ سے ہےاور حالیہ دنوں میں نئے اندراج کے تحت  مستحق  افراد کو مزید اس پالیسی میں شامل کیا جا رہا ہے اور آٹے کا کوٹہ بھی مزید بڑھنے کا امکان ہے ۔

نگران  وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر مستحق افراد کے استحقاق کو مجروح کیے جانے کے عمل کا خاتمہ کرکے صاف شفاف ماحول میں آٹے کی سپلائی کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور مرد خواتین کی لمبی قطاروں کا سلسلہ توڑ کر مستحق افراد کو باعزت طریقہ سے بیٹھنے کے لیے کرسیاں فراہم کی جا رہی ہیں ۔ ایمرجنسی کے لیے ریسکیو 1122 اور محکمہ صحت کی خدمات بھی شامل ہیں اور بزرگ و معذور افراد کی فوری مدد کے لیے علیحدہ کاؤنٹر بنائے گئے ہیں اور ضلعی و مقامی حلقوں کی تمام تر توجہ آٹا پوائنٹ پر بہتر سے بہتر سروس فراہم کرنے پر مرکوز دکھائی دیتی ہے۔