نوشہرہ ورکاں،23 مارچ( اے پی پی): وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کے حکم پر پنجاب بھر کی طرح تحصیل نوشہرہ ورکاں میں بھی 10 کلو آٹے کے تھیلے کی مفت فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔جس کے لیے شہر سے باہر دو نجی مارکیز میں پوائنٹ قائم کیے گئے ہیں جبکہ آٹا کے حصول کے لیے آنے والے مرد خواتین کی عزت توقیر برقرار رکھنے کے لیے علیحدہ علیحدہ کاؤنٹر بنانے کے علاوہ بیٹھنے کے لیے فرنیچر لگایا گیا ہے۔ آٹا پوائنٹس کی حدود میں ریسکیو 1122 کا عملہ،پولیس اور محکمہ صحت کا کاؤنٹر بھی قائم کیا گیا ہے۔