نوشہرہ ورکاں، یکم مارچ ( اے پی پی): ڈیجیٹل مردم شماری کو کامیاب بنانے کیلئے تحصیل نوشہرہ ورکاں میں تعینات شمار کنندگان سے کوارڈینیشن کمیٹی کی ایک بڑی اور تفصیلی میٹنگ گورنمنٹ بوائز کالج نوشہرہ ورکاں میں منعقد ہوئی، جس دوران شرکاء کو مردم شماری کے طریقہ کار کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی اور مردم شماری کی اہمیت اور حساسیت سے بھی آگاہ کیاگیا۔
شمار کنندگان سے اسسٹنٹ کمشنرنوشہرہ ورکاں میاں اظہرطارق وٹو، ڈی ایس پی سرکل مدثر اقبال، سینسس کوارڈینیٹر احسن اللہ،یاور رندھاوا اور ندیم بریار نے بھی خطاب کیا ۔
ڈیجیٹل مردم شماری کا عمل آج یکم مارچ سے شروع ہوگاجس کیلئے اداروں کی جانب سے تمام تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔