نوشہرہ ورکاں: کھیلوں کے فروغ کے لیے دوستانہ کرکٹ میچز کرانے کا سلسلہ جاری

15

نوشہرہ ورکاں 03مارچ (اے پی پی): پریس کلب رجسٹرڈ نوشہرہ ورکاں کی جانب سے  جشن بہاراں کے سلسلہ میں اور کھیلوں کے فروغ کے لیے دوستانہ کرکٹ میچز کرانے کا سلسلہ جاری ھے، پریس کلب رجسٹرڈ نوشہرہ ورکاں اور پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کی ٹیموں کے درمیان تحصیل سپورٹس اسٹیڈیم میں کرکٹ میچز کا اھتمام کیا گیا  اور دونوں ٹیموں کے کپتان چوھدری طارق گجر۔ اور میاں عمران بشر مقرر تھے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان  سات سات  اوور کے دو دو میچ کھیلے گئے اور پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کی ٹیم نے دونوں میچز جیت لیے۔