نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم کی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں اعلی سطح کا اجلاس

10

لاہور28مارچ ( اے پی پی ): نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم کی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمدجاویدقاضی،سپیشل سیکرٹریزشعیب جدون اور سیدواجدعلی شاہ،ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن محمد اشرف،پروفیسرعلی مدیح ہاشمی،ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ ہوم محمد محمود اور منزہ ہاشمی اور وائس چانسلر نشترمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرراناالطاف نے وڈیولنک کانفرنس کے ذریعے شرکت کی۔نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے اجلاس کے دوران میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنزایکٹ میں اصلاحات کاجائزہ لیا۔متعلقہ افسران نے اس حوالہ سے نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم کو بریفنگ دی۔اجلاس سے نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نےاظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ   اجلاس کے دوران میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنزایکٹ میں اصلاحات پر تمام سٹیک ہولڈرزکے ساتھ تبادلہ خیال ہواہے۔میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنزایکٹ کا کامیاب نفاذ تمام سٹیک ہولڈرزکی باہمی رضامندی سے ہی ممکن ہے۔اجلاس کے دوران کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی اور صفدرمیڈیکل کالج سیالکوٹ کے بورڈآف گورنرزکیلئے نئے نام بھی زیرغورآئے ہیں۔ڈاکٹرجاویداکرم نے کہا کہ ایم ٹی آئی ایکٹ میں اصلاحات کی منظوری حتمی طورپرکابینہ نے کرنی ہے۔پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کے حالات بہترکرنے کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی قیادت میں تمام کابینہ ممبران عوام کو ریلیف دینے کیلئے محنت کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کی بہتری کیلئے ہرممکن قدم اٹھانے کوتیارہیں۔پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریض ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔