نگران صوبائی وزیر ہاؤسنگ وجیل خانہ جات شفیع اللہ خان کا جلوزئی ہاؤسنگ سکیم کا دورہ

17

پشاور, 02 مارچ (اے پی پی):نگران صوبائی وزیر ہاؤسنگ وجیل خانہ جات شفیع اللہ خان نے جمعرات کو جلوزئی ہاؤسنگ سکیم کا دورہ کیا، نگران صوبائی وزیر نے جلوزئی ہاؤسنگ سکیم کے مختلف سیکٹرز کا جائزہ لیا.اس موقع پر نگران صوبائی وزیر ہاؤسنگ کو جلوزئی ہاؤسنگ سکیم پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ نگران صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ جلوزئی ہاؤسنگ سکیم میں شجرکاری مہم کا آغاز جلد ازجلد کیا جائے. انہوں نے کہا کہ جلوزئی ہاؤسنگ سکیم کو دور جدید کے تقاضوں کے مطابق مکمل کیا جائے، انہوں نے ہدایت کہ لوگوں کی ضروریات زندگی کو مدنظر رکھتے ہوئے جلوزئی ہاؤسنگ سکیم میں تمام سہولیات  فراہم کی جائیں ۔.