ملتان۔1مارچ (اے پی پی):کمشنر انجینئر عامر خٹک نے کہا کہ واسا اپنے ریکوری اہداف بہتر بنائے اور ریکوری میکنزم میں تبدیلی لائے۔ کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ تھرڈ پارٹی کو آوٹ سورس کرکے ریکوری بہتر بنائی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ واسا اپنے ڈیفالٹرز کا نام اور فیس کو پبلک کرے اور کنکشن منقطع کرے۔انہوں نے کہاکہ اس حوالےسے کمیٹی بنائی جارہی ہے جو از خود جاکر ڈیفالٹرز کو چیک کرے گی۔انہوں نے واسا حکام کو میپکو کے بل کی بلا تعطل ادائیگی یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ شہریوں کےمسائل کو مدنظررکھتے ہوئےمحکمےمثبت کرداراداکریں۔واسا کو عوام کااعتماد بحال کرناہوگا اوراپنے ڈیفالٹرزکےخلاف کارروائی کرے۔ کمشنر عامر خٹک نے واسا حکام کو الرٹ رہنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بارش کے پیش نظر تمام مشینری فیلڈ میں بھیجی جائےاور تیز بارش کے دوران واسا نکاسی آب کوہرصورت یقینی بنائے تمام اہم شاہراہوں،نشیبی علاقوں سے بارش کے پانی کلئیر کروایا جائے۔واسا مشینری فنکشنل کرے اور ڈسپوزل پر جنر یٹر کاانتظام کرے۔تمام ڈسپوزل سٹیشنوں کی ڈی سلٹنگ کی جائے۔ضلعی افسران نکاسی آب کےعمل کو مانیٹرکرے۔انہوں نےکہا کہ ازخودبھی شہرکا دورہ کرکے حالات مانیٹر کروں گا۔شہری بارشوں کے موسم میں تمام حفاظتی تدابیر اپنائیں۔اجلاس میں واسا، میپکو حکام بھی موجود تھے۔