وزیرِ اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورہ پر اسلام کوٹ تھر پہنچ گئے

3

تھرپارکر،22مارچ  (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف بدھ کو  ایک روزہ دورہ پر اسلام کوٹ تھر پہنچ گئے ہیں۔ وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وفاقی وزرا چوہدری سالک حسین، احسن اقبال، انجینئر خرم دستگیر خان، مریم اورنگزیب، وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ، چینی نائب ناظم المور پانگ چن شوئی اورسندھ کے وزیرِ توانائی امتیاز احمد شیخ وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں۔وزیرِ اعظم 330 میگاواٹ تھل نووا  تھر منصوبے کے افتتاح کے بعد 1320 میگاواٹ شنگھائی الیکٹرک منصوبے کا افتتاح کریں گے۔