ویمن چیمبر سیالکوٹ کے زیر اہتمام وی -ایگزیبٹ 2023 نمائش کا مقصد   نئی کاروباری خواتین کی  بھرپور حوصلہ افزائی  کرنا ہے؛صدر ویمن چیمبر ڈاکٹر مریم نعمان

22

سیالکوٹ،11مارچ  (اے پی پی):صدر ویمن چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری سیالکوٹ ڈاکٹر مریم نعمان نے کہا ہے کہ  ویمن چیمبر   کے زیر اہتمام پہلی ایک روزہ  نمائش وی -ایگزیبٹ 2023میں  نئی کاروباری خواتین کی  بھرپور حوصلہ افزائی کی جا  رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیملی پارک سیالکوٹ میں ایک روزہ نما ئش   وی -ایگزیبٹ 2023 کے افتتاح کے بعد “اے پی پی “سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ   یہ نمائش نئی کاروباری خواتین کوپروموٹ اور انکی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے منعقد کی گئی ہے،اس پہلی ایک روزہ نمائش میں  ویمن چیمبر کی جانب سے سبسڈائزڈ سٹالز کی فراہمی ممکن بنائی ہے۔

 ڈاکٹر مریم نعمان نے کہا کہ اس نمائش میں پورے  ملک سے مختلف کاروباری خواتین اور کمپنیوں کی جانب سے 88 اسٹالز لگائے گئے ہیں جن میں سیالکوٹ کے علاوہ  فیصل آباد، کراچی، لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، پشاور، گجرات، ملتان سمیت مختلف شہروں سے نوجوان     انٹر پنیورز شامل ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ   اس نمائش میں  ویمن ایمپاورمنٹ اور ویمن انٹر پنیورز کی ہر قسم کی کوالٹی پراڈکٹس کے سٹالزدستیاب ہیں ۔

ڈاکٹر مریم نعمان نے کہا کہ  اس نمائش کے ذریعے ہم نےکاروباری خواتین کو کم ریٹس پر اسٹالز فراہم کر کے آگے بڑھنے کا موقع فراہم کیا ہے۔اس نمائش میں سیالکوٹ ویمن چیمبر ممبران کی کوالٹی پراڈکٹس جیسے کٹلری، ہینڈی کرافٹس، شوز، لیدر پراڈکٹس، جیولری، فرنیچر، ایمبرائیڈریز، جم ویئر، سپورٹس ویئروغیرہ کے سٹالز  موجود ہیں۔