ٹی بی سو فیصد قابل علاج ہے ، اسکی تشخیص اور علاج میں کوتاہی نہ کی جائے؛ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فیاض احمد مستوئی

17

ہرنائی ،24 مارچ (اے پی پی ): ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فیاض احمد مستوئی نے کہا ہے کہ ٹی بی سو فیصد قابل علاج ہے اس کی تشخیص اور علاج میں کوتاہی نہ کی جائے، ٹی بی تکلیف دہ بیماری ضررور ہے مگر لاعلاج نہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے  پی پی ایچ آئی آفس میں ٹی بی کے  عالمی دن کی مناسبت سے  منعقدہ  تقریب سے خطاب میں کیا۔اس موقع پر  ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر مظفر مری  ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی عبدالقاہر، ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر انڈس ہسپتال شاہ میر بلوچ سمیت دیگرسٹاف نے بھی  تقریب میں  شرکت کی ۔