اسلام آباد، 13 مارچ ( اےپی پی): پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ)نے گجرات چک سدہ میں ایک میڈیکل کیمپ کا انعقا د کیا۔ کیمپ میں سینئیر ڈاکٹروں نے شرکت کی۔ جن ڈاکٹروں نے کیمپ میں شرکت کی ان میں جنرل ڈاکٹر عاشور خان، کرنل جنید،ڈاکٹررشید کانت، کرنل ڈاکٹر گل حسن، ڈاکٹر عاصمہ قمر۔ ڈاکٹر اظہر حلیم شامل تھے۔ پناہ کے اس کیمپ کی قیادت پناہ کے سیکریٹری جنرل ثناہ اللہ گھمن نے کی۔ مریضوں کے چیک اپ کے علاوہ انہیں مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ اس کے علاوہ الٹرا ساؤنڈ، ، شوگر اور دیگر لیباریٹری ٹیسٹ بھی کیے گئے۔