پنجاب کے 13 اضلاع میں انسداد پولیو مہم جاری، پروگرام سربراہ نے ٹیکسلا میں پولیو مہم کا جائزہ لیا

11

ٹیکسلا،13 مارچ(اے پی پی ):  پنجاب کے 13 اضلاع میں انسداد پولیو مہم جاری ہے۔اس حوالے سے انسداد پولیو پروگرام کے سربراہ خضر افضال نے ٹیکسلا میں ہسپتال کا دورہ کیا اور سٹور میں محفوظ ویکسین کا جائزہ بھی لیا۔

اس موقع پر خضر افضال نے کہا کہ  ہسپتال میں موجود پولیو ٹیموں کی کارکردگی قابل تحسین ہے۔

انسداد پولیو پروگرام کے سربراہ خضر افضال نے متحرک آبادی کی سائٹ کا دورہ بھی کیا اور ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈور مارکنگ کو بہتر کیا جائے، ہر بچے کو قطرے پلانا اولین ترجیح ہونی چاہئیے۔انہوں نے ہدایت کی کہ گزرگاہوں پر مامور ٹیموں کی تربیت بہتر کی جائے جبکہ ضلعی انتظامیہ پولیو ٹیموں کی سیکورٹی یقینی بنائے ۔انہوں نے کہا کہ سیکورٹی کی فراہمی پر رپورٹ محکمہ صحت کو ارسال کی جائے جبکہ گزرگاہوں پر مامور ٹیمیں الرٹ رہیں۔