سیالکوٹ۔3مارچ (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عدنان محمود اعوان نے ڈی سی آفس میں تنظیم شہری دفاع کے عہدے داروں سے ملاقات کی ، شہریوں کے جان و مال کو محفوظ بنانے کیلئے سول ڈیفنس،رضا کاروں کو فعال کردار ادا کرنے کی ہدایت کی ۔ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ نے کامیاب کارروائیوں پر سول ڈیفنس ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا ہے اور غیر قانونی منی پٹرول پمپس کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رکھنے کے احکامات بھی جاری کیے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تنظیم شہری دفاع منی پٹرول پمپس کی نشاندہی ، پتنگ بازی، اور اسکے کاروبار میں ملوث افراد، ہوائی فائرنگ کی روک تھام اور نشان دہی کے لیے کردار ادا کرے گی جبکہ شہر میں تنظیم شہری دفاع کی پوسٹوں کو فعال بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔