نارووال، 02 مارچ (اے پی پی):حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنرمحمداشرف کی زیرنگرانی ضلع کی تینوں تحصیلوں میں ریونیوخدمت کچہریوں کادوسراروز،اسسٹنٹ کمشنرزخضرظہوراورفاروق اعظم نے شکرگڑھ اورظفروال میں ریونیوکے حوالے سے درپیشں مسائل کوسنااورانہیں موقع پر حل کرنے کے احکامات صادرکئے۔
تحصیل آفس نارووال میں ڈپٹی کمشنرچوھدری محمد اشرف کی ہدایت پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رانا امجد علی اوراسسٹنٹ کمشنر فاروق اعظم نے ریونیو عوامی کھلی کچہری میں آنے والے سائلین کی شکایات کوسنااور سائلین کی طرف سےپیش کی جانے والی درخواستوں کے فوری حل کےلیےمتعلقہ ریونیوسٹاف کو احکامات جاری کیے۔
اے ڈی سی آرراناامجدعلی نے اس موقع پرکہاکہ ریونیو خدمت کھلی کچہریوں کے انعقاد کامقصدلوگوں کی طرف سے شکایات کےبروقت آزالے کویقینی بناناہے،اس سلسلہ میں ہرماہ کے پہلے دوروزمیں منعقدہ ریونیوکھلی کچہری میں آنے والے سائلین کو ریونیومعاملات کے درستگی ریکارڈ فرد کا اجراء،انتقالات کا اجراء، رجسٹری، انکم ٹیکس سرٹیفکیٹ، معائنہ ریکارڈ اور ڈومیسائل کا اجراء جیسی سروسز مہیا کی جاتی ہیں۔
تحصیلدارسلیم راں،نائب تحصیلدارمحمدارشد،محمداصغر،شہزادانور،سرکل انچارج سٹی طارق شریف اوردیگرتمام ریونیوسٹاف اس موقع پرموجودتھے۔