اسلام آباد، 02 مارچ(اے پی پی): کمانڈر رائل عمانی بحریہ رئیر ایڈمرل سیف بن نصیر بن محسن الراہبی نے جمعرات کو یہاں نیول ہیڈکوارٹرز کادورہ کیا۔ نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دونوں ممالک کی بحری افواج کے سربراہان نے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ سربراہ پاک بحریہ نے حال ہی میں ہونیوالی امن مشق میں شرکت پر عمانی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔ معزز مہمان نے خطے میں بحری سیکیورٹی کے حوالے سے پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمانڈر رائل عمانی بحریہ کے دورے سے دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔