کمشنر کا تعلیمی اداروں کا امن و امان خراب کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا حکم 

12

ملتان،03 مارچ (اے پی پی): کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ جامعہ زکریا کی سیکورٹی فول پروف بنانے کیلئے کڑے اقدامات اٹھائے جائیں گے اور  کہا کہ تعلیمی اداروں کا امن و امان خراب کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے گے اور کہا جامعہ زکریا کو اسلحے، منشیات سے پاک کرکے تعلیمی ماحول بحال کیا جائے گا اور  بغیر کسی تعصب کے یونیورسٹی کا ڈسپلن بحال کیا جائےگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں طلباء کو جامعہ کا آئی ڈی کارڈز جاری کرنے اور ہاسٹلز،طلباء تنظیموں کی بھرپور سیکورٹی آڈٹ کرنے پر اتفاق کیا گیا اور اجلاس میں یونیورسٹی کے 317 سیکورٹی اہلکاروں کی موجودگی میں سیکورٹی مسائل بارے اظہار تشویش کیا گیا اور ہاسٹلز کی چیکنگ، ری الاٹمنٹ، روٹس پر غیر متعلقہ سواری پر  پابندی پر بھی غور کیا گیا ۔ اجلاس میں ڈی سی عمر جہانگیر،سی پی او منصوالحق رانا ، ایڈیشنل۔کمشنر سرفراز احمد، پروفیسر محمد علی، ار او طاہد محمود  سمیت متعلقہ محکموں کے سربراہان موجود تھے۔