ہرنائی ؛سستا آٹا اقدام سے رمضان المبارک میں مستحق کو ریلیف حاصل ہوگا، ڈپٹی کمشنر محمد عارف زرکون

12

ہرنائی ،28 مارچ (اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر محمد عارف زرکون کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ارباب سعید احمد کاسی کی نگرانی میں ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں عوام کو  20 کلو آٹے کا تھیلا سرکاری نرخ 1550 روپے میں فراہم کیا گیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد عارف زرکون اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ارباب سعید احمد کاسی نے کہا کہ حکومت بلوچستان کی طرف سے فراہم کردہ سستا آٹا غریب افراد کو سستے داموں فروخت کیا جارہا ہے تاکہ عام اور غریب افراد کو ریلیف پہنچ سکے۔ انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ باعزت طریقے اور نظم و ضبط کے ساتھ حقداروں کو ان کا حق ملے۔

شہریوں نے سستا آٹا صحیح طریقے سے تقسیم کرنے نظم وضبط برقراررکھنے پر ڈپٹی کمشنر اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔