یوم پاکستان پر پاک بحریہ کی خصوصی تقریبات ، کراچی میں 21 توپوں کی سلامی

23

اسلام آباد،23 مارچ (اے پی پی): یوم پاکستان کے حوالے سے پاک بحریہ کی خصوصی تقریبات ،دن کا آغاز صوبائی دارالحکومت کراچی میں 21 توپوں کی سلامی سے کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے زیر انتظام مساجد میں وطن عزیز کی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعاٶں اور قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا جبکہ پاک بحریہ کی مختلف یونٹس میں پرچم کشائی کی تقاریب منعقد کی گئیں۔

گوادر اور اورماڑا میں یوم پاکستان کے حوالے سے خصوصی تقاریب اور ریلی کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں مقامی اسکولوں کے بچے ملی جوش و جذبے کے ساتھ شریک ہوئے۔