کوئٹہ،10اپریل(اے پی پی): صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو نے کہا ہے کہ افغانستان کی سرزمین اور بھارت کا پیسہ ہمارے خلاف استعمال ہورہا ہے ہمارے انٹیلجنس ادارے اور فورسز دہشتگردی کے بڑے منصوبے ناکام بنا رہے ہی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو یہاں سی ایم ایچ کے دورہ کے موقع پر کیا،جہاں انہوں نے سانحہ کچلاک میں زخمی ہونے والے اہلکار کی عیادت کی۔ انہوں نے کہا کہ کچھ روز پہلے ہماری انٹیلجنس اداروں نے بلوچستان میں دہشتگردی میں ملوث ہائی پروفائل دہشتگرد گلزار امام کو گرفتار کیا جو کہ ایک کالعدم تنظیم کا سربراہ بھی تھا یہ کارروائی ایک بڑی کارروائی تھی۔انہوں نے کہا کہ ہماری سیکورٹی ادارے ہمارا فخر ہیں۔
وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو نے کہا کہ دہشتگردی کے تدارک کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، امن کے قیام میں ہمارے جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔