اسلام آباد۔13اپریل (اے پی پی):قومی اسمبلی کو بتایا گیاہے کہ پاک افغان سرحد کے راستے سمگلنگ کے خاتمہ کیلئے جا مع اقدامات کئے جارہے ہیں۔جمعرات کوقومی اسمبلی میں قادر مندوخیل کے افغان سرحد کے راستے بھارتی گٹکا، چھالیہ اوردیگر مضرصحت کی سمگلنگ سے متعلق توجہ مبذول نوٹس پروزیرمملکت برائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹرعائشہ غوث پاشا نے ایوان کوبتایا کہ پاک افغان بارڈر طویل ہے، 930 کلومیٹرز اب بھی باڑ نہیں ہے، جو کسٹم مراکز قائم کئے گئے ہیں وہاں پر سمگلنگ کے خاتمہ کیلئے جامع اقدامات کئے گئے ہیں، وزیراعظم نے اس کے خاتمہ کیلئے خود بھی میٹنگزکی ہیں،اس ضمن میں مستقبل قریب میں مزید پیش رفت ہوگی۔ قادرمندوخیل کے ضمنی سوال پرانہوں نے کہاکہ سمگلنگ ایک دودنوں کامسئلہ نہیں ہے،حکومت اس سے نمٹنے میں سنجیدہ ہے اوراعلی ترین سطح پراس حوالہ سے اقدامات لئے جارہے ہیں۔