انٹرنیشنل سٹریٹ چلڈرن ڈے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے آگاہی واک کا انعقاد

24

ملتان، 12 اپریل (اے پی پی ):انٹرنیشنل سٹریٹ چلڈرن ڈے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے آگاہی واک کا انعقاد کیا گیاراؤ نوید مختار ترجمان چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے کہا کہ واک کی قیادت ڈسٹرکٹ انچارج چائلڈ پروٹیکشن بیورو شفاعت ظفر نے کی  اور کہا  آگاہی واک میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہائش پذیر بچوں آفیسرز و سٹاف نے شرکت کی اور انہوں نے کہا کہ آگاہی واک کا مقصد عوام الناس میں سٹریٹ چلڈرن کے حقوق کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا ہےچائلڈ پروٹیکشن بیورو ترجمان نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر سٹریٹ چلڈرن کی کثیر تعداد موجود ہے اور کہا  چائلڈ پروٹیکشن بیورو سٹریٹ چلڈرن کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے اور کہا سٹریٹ چلڈرن کی اطلاع چائلڈ ہیلپ لائن 1121 پر دیں تاکہ ایسے بچوں کو ریسکیو کیا جا سکے اور کہا سال 2022 چائلڈ پروٹیکشن بیورو ملتان کی جانب سے سٹریٹ سے 1127 بچوں کو حفاظتی تحویل میں لیا گیا ہے اور کہا رواں سال 2023 میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو ملتان کی جانب سے 163 بچوں کو حفاظتی تحویل میں لیا گیا ہے اور کہا چئیر پرسن سارہ احمد کی خصوصی ہدایت پر ادارے میں رہائش پذیر لاوارث بے آسرا بچوں کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔