اوکاڑہ،22اپریل(اے پی پی): شہر بھرکی 61 مساجد اور کھلے مقامات پر عیدالفطر کے اجتماعات کا اہتمام کیا گیا۔ شہر میں جامعہ عثمانیہ المعروف مسجد گول چوک،ضلع کونسل مسجد، فیضان مدینہ، غلہ منڈی مسجد، لیڈی پارک سکول، گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج، صفدر شہید پارک، مسجد اشرف المدارس کے علاوہ مختلف مقامات پر مذہبی جوش و خروش کے ساتھ عیدالفطر ادا کی گئی ۔
نماز عید کے بعد ملک کی ترقی،اتحاد، خوشحالی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔نمازعیدکی ادائیگی کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد نے قبرستانوں میں اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی۔
عیدالفطر کے موقع پرپولیس کی طرف سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے جبکہ ریسکیو 1122 کی جانب سے ایمرجنسی پروٹوکول کوریج کے لئے ریسکیو ایمبولینسز، ریسکیو موٹر بائیک سروس اور فائر وہیکلز کی مدد سے ایمرجنسی کوریج جاری ہے۔











