اوکاڑہ:موسمیاتی تبدیلی کے حوالہ سے سٹی کیمپس کے زیراہتمام واک کا انعقاد

10

 

اوکاڑہ،28اپریل(اے پی پی): موسمیاتی تبدیلی کےحوالہ سے سٹی کیمپس اوکاڑہ کےزیراہتمام واک کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت ریسکیو 1122 کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرظفراقبال نے کی۔واک میں سٹی سکول نیٹ ورک کے انچارج فیصل یزدانی، پرنسپل نگہت صدیق، صدر سماجی تنظیم ماڈا/جرنلسٹ محمد مظہررشیدچودھری اور طلبہ کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔

واک کے اختتام پر شرکاءنے خطاب میں کہا کہ  موسمیاتی تبدیلی سے دنیا بھر کے ممالک متاثر ہورہے ہیں، گذشتہ سال پاکستان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب نے پچاس لاکھ سے زائد افراد کو متاثرکیا اورکہاکہ درجہ حرارت بڑھنے سے گلیشیئر پگھلنے کی رفتار بڑھ گئی ہے،نئی نسل کو موسمیاتی تبدیلیوں سے محفوظ رکھنے کے لیے شجرکاری زیادہ سے زیادہ کرنا ہوگی تاکہ موسمیاتی تبدیلیوں سےمحفوظ رھاجاسکے۔