اوکاڑہ: ریسکیو 1122 نے یومِ شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر ضلع بھر میں 22 عزاداروں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی، ترجمان ریسکیو1122

25

اوکاڑہ،12اپریل (اے پی پی): ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق یومِ شہادت حضرت علیؓ کے سلسلے میں ریسکیو 1122 نے ضلع بھر میں3 ایمبولینسز،2 فائروہیکلز اور7ریسکیو موٹر بائیکس کی مدد سے ایمرجنسی کوریج فراہم کی۔ ریسکیو ٹیموں نے ماتمی جلوس میں زنجیر زنی کرنے والے 22 عزاداروں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی جبکہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال نے سنٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول روم سے پورے ایونٹ کو سپروائز کیا۔