اوکاڑہ،23اپریل(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اختر آباد ٹریفک حادثہ کے زخمیوں کی عیادت کی۔
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹرمحمد ذیشان حنیف نے اختر آباد ٹریفک حادثہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ۔انہوں نے جاں بحق ہونے والے افراد کی میتوں کو ان کے آبائی علاقوں میں پہنچانے کی ہدایت کی ۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حادثہ کا باعث بننے والی بس کے ڈرائیور اور مالکان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک حادثہ میں جاں بحق افراد کی میتوں کو ان کے آبائی علاقوں میں پہنچانے کے لئے انتظامات کر دئیے گئے ہیں، اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ تمام اخراجات برداشت کرے گی۔
ڈپٹی کمشنر نے کہ ٹریفک حادثہ کی انکوائری کے لئے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ،ٹریفک حادثہ کا سبب بننے والے ڈرائیور کے خلاف 322کا مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر ٹریفک حادثات کو روکنے کے لئے ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی ایکٹ پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے۔











