کوئٹہ 27 اپریل (اے پی پی): جرمنی نے کوئٹہ میں اعزازی قونصل جنرل تعینات کردیا۔ میر مراد بلوچ کی بحیثیت اعزازی قونصل جنرل تعیناتی کی تقریب میں عمائدین، سیاسی اور سماجی شخصیات موجود تھیں۔ سینیٹر دنیش کمار چاولہ، رکن بلوچستان اسمبلی بشریٰ رند اور ترجمان وزیراعلیٰ بابر یوسف زئی بھی تقریب میں شریک تھے۔ کراچی میں متعین جرمنی کے قونصل جنرل رودریگر لاٹز Rudriger Lots کا کہنا تھا بلوچستان میں اعزازی قونصل جنرل کی تعیناتی سے جرمنی اور پاکستان کے درمیان تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ بلوچستان میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات ہیں۔ سوشل اور اکنامک سیکٹرز میں جرمنی پہلے ہی مختلف پراجیکٹس میں تعاون کررہا ہے۔ اعزازی قونصل جنرل میر مراد بلوچ کا کہنا تھا کوشش رہے گی کہ دونوں ملکوں کے عوام کو نزدیک لانے میں کردار ادا کروں۔