بہاولنگر؛ضلع بھر میں 314 مقامات پر نماز عید پرامن خوشگوار ماحول میں ادا کردی گئی

30

بہاولنگر،22اپریل(اے پی پی):ضلع بھر میں 314 مقامات پر نماز عید پرامن خوشگوار ماحول میں ادا کردی گئی۔ نماز عید کے اجتماعات مساجد ، امام بارگاہوں اور کھلے میدانوں میں منعقد ہوئے، نماز عید اجتماعات میں لاکھوں فرزندان توحید نےشرکت کی۔

بڑے اجتماعات مرکزی جامع العلوم عید گاہ اور جامعہ رضائے مصطفےٰ عید گاہ میں منقعد ہوئے۔اجتماعات میں ملکی سلامتی، خوشحالی، ترقی اور مظلوم فلسطینیوں اور کشمیریوں کے لیے خصوصی  دعائیں مانگی گئیں۔

 نماز عید اجتماعات کےلئے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے، 1400 سے زائد سیکورٹی اہلکاروں نے فرائض سرانجام دئیے۔