لاہور، 9 اپریل (اے پی پی): بھارت سے بیساکھی میلے میں شرکت کے لئے 2800 سے زائد سکھ یاتری واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچ گئے۔خالصہ جنم دن اور بیساکھی کی مرکزی تقریب 14 اپریل کو گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں ہو گی، دورے کے دوران زائرین ڈیرہ صاحب، پنجہ صاحب، ننکانہ صاحب اور کرتارپور صاحب جائیں گے۔
سکھ یاتری گوردوارہ ڈیرہ صاحب لاہور اور دربار صاحب کرتار پور بھی جائیں گے۔سکھ یاتری گوردوارہ سچا سودا فاروق آباد اور گوردوارہ روڑی صاحب ایمن آباد بھی جائیں گے۔متروکہ وقف املاک بورڈرکے ایڈیشنل سیکرٹر ی رانا شاہد نے سکھوں کا استقبال کیا۔
اس موقع پر سکھ یاتریوں کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سرزمین پر آکربہت خوشی ہورہی ہے، پاکستان بھارت اختلاف کو بھلا کرامن کا پیغام دیتے ہیں ،سکھ یاتری 18 اپریل کو مذہبی رسومات کی ادائیگی کے بعد بھارت روانہ ہوجائیں گے ۔