جڑانوالہ،20اپریل(اے پی پی):ایس پی بلال محمود سلہری کی ہدایت پر شہر میں پولیس نے فلیگ مارچ کیا۔جس کی قیادت ایس ایچ او تھانہ سٹی ایوب ساہی اور سکیورٹی انچارج اے ایس آئی محمد عنصر نے کی۔
فلیگ مارچ کا آغاز ایس پی دفتر سے ہوا، فلیگ مارچ کا مقصد شہر میں امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنا تھا، فلیگ مارچ میں ایلٹ اور ڈولفن پولیس کے اہلکاروں نے بھی حصہ لیا۔