رکن کے انتقال کی صورت میں اسمبلی کی مدت تک اس رکن کی تنخواہ اورمراعات پنشن میں بدلنے کی تجویز قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے سپرد

65

 

اسلام آباد۔17اپریل  (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کسی رکن کے انتقال کی صورت میں اسمبلی کی مدت تک اس رکن کی تنخواہ اورمراعات کو پنشن میں بدلنے کی تجویز قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے سپرد کر دی۔ پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے کہاکہ مفتی عبدالشکورکا انتقال نہ صرف اہل خانہ بلکہ ہم سب کیلئے قابل افسوس  اوردکھ کاباعث بناہے۔آج بات ہوئی کہ وہ درویش منش تھے اورقناعت کے ساتھ زندگی گزاری،میری گزارش ہوگی کہ جب ہمارے ایسے اراکین ناگہانی حادثہ میں انتقال کرجائے توہمیں عارضی طورپر انتقال کرنے والے اراکین کی تنخواہ اورمراعات کو کچھ عرصہ کیلئے پسماندگان کیلئے پنشن کی طرز پرمالی معاونت کے طورپراستعمال کرنے کیلئے اقدامات کرنا چاہئے   ، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کو اس کاجائزہ لینا چاہئے۔سپیکر نے یہ  معاملہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کریا۔