ملتان 21 اپریل (اے پی پی ۹: ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری اور سٹی پولیس آفیسر منصورالحق رانا نے دفتر میں سپیشل بچوں کے والدین سے ملاقات کی ۔ انہوں نے والدین سے ان کے بچوں کی صحت ، علاج معالجے اور سہولیات کی فراہمی بارے دریافت کیا۔ انہیں بتایا گیا کہ ملتان کے ہسپتالوں میں ان کے بچوں کا علاج معالجہ جاری ہے ۔ جس پر کوئی اخراجات نہیں آ رہے۔ مزید اس بارے آ ر پی او نے بھی ان کی صحت اور سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے فوکل پرسن میڈم ناظمہ کو بھی ہدایات دیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آ پ لوگوں کو کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو تو میرے دفتر کے دروازے کھلے ہیں۔ آ پ کا مسئلہ حل کیا جائے گا۔ اس موقع پر سٹی پولیس منصورالحق رانا نے بھی سپیشل بچوں کی دیکھ بھال اور اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا ۔ آ خر میں دونوں افسران نے سپیشل بچوں کے والدین کو عیدی بھی تقسیم کی ۔ اور ان کے بچوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر اکاؤنٹنٹ ملک محمد طارق ریجنل پولیس آفس ملتان بھی موجود تھے۔