رینالہ خورد،23اپریل(اے پی پی):رینالہ خوردسے چند کلومیٹر کے فاصلے پراخترآباد میں قومی شاہراہ پر افسوسناک حادثہ میں تیز رفتار بس مخالف سمت سے آنیوالی کار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کارمیں سوار دو بچوں، دوخواتین سمیت سات افرادجانبحق ہوگئے۔
کارسوار لاہور سے پاکپتن جارہے تھے کہ اخترآباد کے قریب حادثہ پیش آگیا، ریسکیو1122نے حادثے میں جانبحق ہونیوالے افراد کی نعشوں کو تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال منتقل کردیاہے۔











