رینالہ خورد؛ پانچ مسافر گاڑیوں میں نصب غیرقانونی گیس سلنڈر اتارلیے گئے

24

رینالہ خورد،25اپریل(اے پی پی): اسسٹنٹ کمشنرچودھری ضیااللہ نے قومی شاہراہ پرگیس سلنڈروں سےچلنے والی مسافرگاڑیوں کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے پانچ مسافرگاڑیوں سے گیس سلنڈر اتار لیے ہیں اور گاڑیوں کو تھانہ صدر کے حوالے کردیاہے۔

 اس موقع پراسسٹنٹ کمشنرچودھری ضیااللہ نے کہاکہ حکومت پنجاب نے گیس سے گاڑی چلانے پر پابندی عائد کررکھی ہے اس پر ہر صورت عملدرآمد کرواتے ہوئے کارروائی جاری رکھی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ مسافروں کی جان ومال سے کسی کو کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

Renalkhurd – Crackdown against illegal gas cylinders