رینالہ خورد:تھانہ سٹی پولیس کی کارروائی، دو موٹرسائیکل چورگرفتار کر لیے گئے

43

رینالہ خورد12 اپریل(اے پی پی): عرصہ دوسال سے تھانہ سٹی رینالہ خورد کی حدود میں موٹر سائیکل چوری کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری تھا ۔ درجنوں شہری اپنی موٹرسائیکلوں سے محروم ہوچکے ہیں۔ تھانہ سٹی پولیس کے ایس ایچ او اختراخاں نے نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے محمد کاشف اورعلی حسن کو گرفتار کرلیا۔  دونوں ملزمان سے مبینہ طورپرچوری شدہ 25موٹرسائیکل اور اسلحہ برآمد کرلیاگیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے مزید انکشافات اوربرآمدگیوں کی توقع ہے۔