رینالہ خورد12اپریل(اے پی پی): اسسٹنٹ کمشنرو ایڈمنسٹریڑمیونسپل کمیٹی رینالہ خوردچودھری ضیااللہ نے آج شہر اور نواحی علاقوں میں مختلف کھاد کی دکانوں پر چھاپے مارے کر ذخیرہ کی گئی کھاداور زائد نرخوں پر فروخت کرنے والوں کو لاکھوں روپے جرمانے عائد کیے جبکہ ایک دوکان کو سیل کردیا۔ ایک کھاد ڈیلر کو ایک لاکھ روپے جبکہ دوسرے کو چالیس ہزار روپےجرمانہ کیاگیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہاکہ کسان بھائیوں کو لوٹنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائیگااور بلاتفریق کاروائیاں جاری رہینگی۔