رینالہ خورد،19اپریل(اے پی پی): قومی شاہراہ اڈہ کسان پر واقع الکریم رائس مل کے گودام میں رکھے باردانہ کو آگ لگ گئی،ابتدائی معلومات کے مطابق آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اوکاڑہ کی 2 فائر وہیکلز، ایمبولینس اور ریسکیو رینالہ کی فائر وہیکل فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں ریسکیو ٹیموں نے تین اطراف سے پانی کی مدد سے آگ پر قابو پانے کےلیے ایگریسو فائر فائٹنگ شروع کر دی ریسکیو ٹیموں نے 15 منٹوں میں آگ پر قابو پا لیا۔ آگ لگنے سے 40لاکھ روپے کا نقصان ہوا جبکہ 5کروڑکے سامان کو محفوظ کیاگیا۔











