لاہور،19اپریل(اے پی پی):سرکاری ملازمین کے لئے عید کا تحفہ، نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے تمام سیکرٹریز اورکمشنرز کو عملے کی پرموشن کا ٹاسک دے دیا۔
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے وزیراعلیٰ آفس میں اعلیٰ سطح کے اجلاس میں سیکرٹریز اور کمشنرز کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تمام محکموں اوراداروں میں عملے کی ترقیوں کے کیسز کو جلد نمٹایا جائے، اے سی آرز کو جلد از جلد مکمل کی جائیں،کسی بھی صورت اے سی آرزنامکمل نہیں ہونی چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ عید کے فوراً بعد پرموشن کیسز کا فیصلہ کیا جائے اورحقدار کو ترقی دی جائے۔
چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ،سی سی پی او لاہو ر،سیکرٹریز، کمشنر لاہورڈویژن اورمتعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ تمام ڈویژنل کمشنر ز،آر پی اوز،ڈپٹی کمشنرز اورڈی پی اوز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔