صوبائی نگراں مشیر تعلیم رحمت سلام خٹک کا پشاور تعلیمی بورڈ کا دورہ

20

پشاور، 28اپریل(اے پی پی): صوبائی نگراں مشیر ابتدائی و ثانوی تعلیم رحمت سلام خٹک نے آج میٹرک کے امتحانات شروع ہونے کی مناسبت سے پشاور تعلیمی بورڈ کا دورہ کیا۔ انہوں نے کنٹرول روم سے امتحانی مراکز میں لگائے گئے آن لائن کیمروں کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ تمام امتحانی مراکز میں کیمروں کی سو فیصد بحالی ہونی چاہیے۔

نگراں مشیر تعلیم نے کہا کہ بورڈ کے کنٹرول روم سے امتحانی مراکز میں سٹاف اور طلبہ پر کھڑی نظر رکھی جائے اور تمام امتحانی مراکز میں بیک وقت پرچہ شروع اور ختم کروایا جائے۔انہوں نے تمام امتحانی مراکز میں لگائے گئے کیمرے پرچے کے دوران مکمل فعال ہونے کی بھی ہدایت کی۔