صوبائی وزیر داخلہ میرضیاء اللہ لانگو کا  راشن پیکچینگ یونٹ کا دورہ،معیار کا جائزہ 

7

کوئٹہ،10اپریل(اے پی پی)؛ صوبائی وزیر داخلہ میرضیاء اللہ لانگو نے  راشن پیکچینگ یونٹ کا دورہ کیا۔دورے کے موقع پر سنئیر ایس ایم بی روشن علی شیخ بھی انکے ہمراہ تھے۔

 ڈی جی پی ڈی ایم اے نصیراحمد ناصرنے  صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو کو راشن تقسیم کے حوالے سے بریفنگ دیتے بتایا کہ10اضلاع میں ابتک راشن کے پیکٹ بیجھواچکے ہیں، راش پیکنگ اور تقسیم کا کام دن رات جاری ہے، پی ڈی ایم اے کا عملہ اور افسران تمام راشن یونٹ کی مانٹرینگ کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر کو راشن پہنچایا جارہا ہے، ڈپٹی کمشنر  اپنے اپنے اضلاع کے مستحقین میں راشن تقسیم کررہے ہیں۔

اس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو نے کہا کہ وزیراعلی کے اعلان کے فوری بعد راشن کی خریداری اور تقسیم کا عمل شروع کردیا گیا، راشن کے معیار اور مقدار کی مسلسل مانئیٹرنگ کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں ایک لاکھ سے زائد مستحق افراد کو فری راشن دیا جائے گا، تقسیم کے عمل کوشفاف بنانے کے لئے تمام  اضلاع کی انتظامیہ مکمل تعاون کررہی ہے۔