صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اہم اجلاس، انڈسٹری کو ٹیکسوں کے حوالے سے درپیش مسائل کا جائزہ لیا

28

 

لاہور 18 اپریل ( اے پی پی ):صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اہم اجلاس ہوا۔اجلاس میں انڈسٹری کو ٹیکسوں کے حوالے سے درپیش مسائل پر بات چیت کی گئی۔صوبائی وزیر ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن بلال افضل، چئیرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی ،سیکرٹری صنعت و تجارت ،ڈی جی ایکسائزاور متعلقہ افسران کی اجلاس میں شرکت۔ ایوان ہائے صنعت و تجارت لاہور ،چنیوٹ ،سرگودھا، شیخوپورہ، سیالکوٹ کے صدور، چئیرمین پاکستان کاٹن جنرزایسوسی ایشن اور صنعتکاروں نےبھی اجلاس میں شرکت کی۔صنعتکاروں کا ہائی ویز پر موجود انڈسٹری پر پنجاب فنانس ایکٹ 2019کے تحت لگنے والےپراپرٹی ٹیکس کو ریشنلائز کرنے کا مطالبہ محکمہ ایکسائزکے افسران اور صنعتکاروں کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ کمیٹی  ٹیکسوں کے حوالے سے باہمی مشاورت سے سفارشات مرتب کرکے پیش کرے گی پنجاب ریونیو اتھارٹی، محکمہ صنعت و تجارت اور صنعت کاروں کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی شوگر انفراسٹرکچر سیس کا جائزہ لے گی ۔اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے نگران صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر نے کہا کہ کم سے کم مدت میں صنعت کاروں کے مسائل حل کرنے کے لئے کوشاں ہیں،  ملک کی بقا اور ترقی کے لئے انڈسٹری کا فروغ ضروری ہےانڈسٹری کے مفادات کے تحفظ اور صنعتکاروں کے مسائل کیلئے ہمہ وقت حاضر ہوں۔