عالم اسلام اور ملک پاکستان کو عیدالفطر مبارک، وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف

38

 

 اسلام  آباد، ۲۲ اپریل (اے پی پی ):دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی عیدالفطر مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی جارہی ہےملک بھر کی مساجد اور عیدگاہوں میں نمازِ عید کے اجتماعات کا انعقاد ہوا۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عید الفطر کی نماز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی فیصل مسجد میں ادا کی۔اسلام آباد میں متعین اسلامی ملکوں کے سفیروں، سیاسی رہنمائوں، اعلی سرکاری حکام کی شرکت،نماز عید کے اجتماعات میں ملک کی سلامتی، ترقی، خوشحالی کے لیے دعائیں،بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں وکشمیر اور فلسطین کی آزادی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں،

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے عید الفطر کی نماز لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر ادا کی۔وزیرِ اعظم نے عید کی نماز کے بعد پاکستان کے امن، سلامتی، ترقی اور خوشحالی کیلئے دعائیں کیں۔

عید کے اس پر مسرت موقع پر معاشی طور پر کمزور لوگوں کو مت بھولیں ‘وزیراعظم شہباز شریف کا پیغام’دعا ہے کہ یہ عید پاکستان اور عالم اسلام کیلئے امن، سلامتی، ترقی و خوشحالی کی نوید ثابت ہو

‘وزیراعظم شہباز شریف کا پیغام

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم خان درانی نے اُمت مسلمہ اور پاکستانی قوم کو مبارکباد دی۔

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے مسلمانانِ عالم اسلام اور خاص طور پر پاکستانیوں کو عید الفطر کی مبارکباد دی۔

ملک کی عسکری قیادت نے قوم کو عید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرامن ماحول میں یہ تہوار ہمارے تمام شہداء اور غازیوں کے مرہون منت ہے

گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی اور نگراں وزیراعلیٰ محمد اعظم سمیت نگران کابینہ نے گورنر ہاؤس میں نماز عیدالفطر ادا کی۔

گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ اور چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس نعیم اختر افغان نے عید کی نماز گورنر ہاوس میں ادا کی۔نماز عید کے اجتماعات مساجد ، امام بارگاہوں اور کھلے میدانوں میں منعقد ہوئے۔