پاراچنارا ،۲۲اپریل (اے پی پی )؛پاراچنارسمیت ضلع کرم میں رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے کے مطابق عید الفطر آج منائی گئی ضلع کے مختلف عید گاہوں میں نماز عید ادا کی گئی مرکزی عید گاہ پاراچنار میں خطیب جامعہ مسجد پاراچنار علامہ فدا مظاہری کی امامت میں نماز عید ادا کی گئی نماز عید کے اجتماعات میں امت مسلمہ، مقبوضہ کشمیر،فلسطین سمیت ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔مرکزی عید میں عید الفطرکی نماز کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔











